برطانیہ میں نجی سکولوں کی فیسوں پر ٹیکس، والدین پریشان

برطانیہ میں نجی سکولوں کی  فیسوں پر ٹیکس، والدین پریشان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت نے سرکاری سکولز میں تعلیم کے فروغ اور تدریسی سٹاف کی ہزاروں نئی آسامیاں پیدا کرنے کیلئے نجی سکولز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا اس اقدام سے ایک ارب 6کروڑ پاؤنڈ جمع ہو سکیں گے جو سرکاری تعلیمی اداروں میں 6500 نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے ۔والدین کا کہنا تھا اس اقدام سے ان پر مالی بوجھ میں اضافہ ہو جائے گا جس کی وجہ سے وہ دو نوکریاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں