سعودی عرب:ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

سعودی عرب:ہیروئن سمگل  کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

جدہ(اے پی پی)سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے پر ایک غیر ملکی کو سزائے موت دے دی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک تارک وطن عبد القیوم شینواری کو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ کر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ۔بعد ازاں اپیل کورٹ نے فیصلے کی تصدیق کی جس کے بعد ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ۔وزارت نے کہا مذکورہ شخص پرگزشتہ روزمکہ مکرمہ میں سزا نافذ کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں