بھارت:ہسپتال میں نرس کیساتھ زیادتی کی کوشش، مریض گرفتار

بھارت:ہسپتال میں نرس کیساتھ  زیادتی کی کوشش، مریض گرفتار

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے بیر بھوم کے ایک ہسپتال میں مریض کی جانب سے نرس کیساتھ زیادتی کی کوشش پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیوٹی پر موجود نرس نے الزام لگایا کہ اپنے ہلخانہ کیساتھ آئے مریض نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور میرے جسم کو غیر مناسب طریقے سے چھوا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے گالیاں بھی دیں۔ ہسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم مریض کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں