سعودی عرب:ایک ماہ میں کرپشن کے الزام میں 139 سرکاری ملازمین گرفتار

سعودی عرب:ایک ماہ میں کرپشن کے  الزام میں 139 سرکاری ملازمین گرفتار

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق اگست میں کرپشن کے الزام میں 139 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد وزارت داخلہ، دفاع، صحت، انصاف، تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین ہیں۔ ملزموں پر رشوت، منی لانڈرنگ اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں