ملکی ترقی کیلئے 100 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری درکار:ایرانی صدر

ملکی ترقی کیلئے 100 ارب ڈالر کی  بیرونی سرمایہ کاری درکار:ایرانی صدر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ان کے ملک کو سو ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔۔۔

 تاکہ ملکی اقتصادی ترقی کی موجودہ شرح چار فیصد سے دو گنا کرکے طے شدہ سالانہ ہدف کے مطابق آٹھ فیصد تک کی جا سکے۔ انہوں نے سرکاری ٹیلی وژن سے بطور صدر اپنے پہلے براہ راست نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ایران کو اپنی مجموعی اقتصادی شرح نمو کے حصول کیلئے 250 ارب ڈالر کے برابر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، نصف سے زائد کی سرمایہ کاری ایران اپنے اندرونی مالی وسائل سے ہی حاصل کر لے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں