ایکواڈور :نا معلوم افراد کاحملہ ،رواں ماہ میں جیل کا دوسرا سربراہ ہلاک

ایکواڈور :نا معلوم افراد کاحملہ ،رواں  ماہ میں جیل کا دوسرا سربراہ ہلاک

گیاکول (اے ایف پی)ایکواڈور کی سب سے بڑی جیل کی ڈائریکٹر مسلح حملے میں ہلاک ہو گئیں ۔۔۔

ملک میں دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں اس طرح کی یہ دوسری ہلاکت ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق نا معلوم افراد کی فائرنگ سے گزشتہ رو ز لٹرول جیل کی سربراہ اکیزہ زخمی ہوئیں جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔حکام کے مطابق نو روز قبل اسی طرح کے واقعے میں ایمیزونیائی صوبے کی جیل کے سربراہ ایلکس گویرا بھی ہلاک ہو گئے تھے ۔ یاد رہے ایکواڈور کی جیلیں دنیا کی خطرناک ترین جیلوں میں شمار ہوتی ہیں جہاں منشیات فروش گروہوں کے حملے معمول ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں