تارکین وطن امریکیوں کے قتل میں ملوث :ٹرمپ

تارکین وطن امریکیوں کے  قتل میں ملوث :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز )غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاتارکین امریکیوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

انہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کو پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے بارے میں جو میں کہہ رہا ہوں اب وہی باتیں کملا ہیرس کر رہی ہیں،امریکی نائب صدر کا میکسیکو سرحد کا دورہ کرنا ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے ۔یاد رہے ڈیموکریٹک نائب صدر کملا نے جمعہ کو اپنی صدارتی مہم کے سلسلے میں پہلی بار یو ایس میکسیکو سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے پناہ گزینوں پر سخت پابندیوں اور امریکا میں داخل ہونے سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں