بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں بد نظمی ہیٹ سٹروک سے 5افراد ہلاک

بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں بد نظمی  ہیٹ سٹروک سے 5افراد ہلاک

بنگلورو (اے ایف پی)بھارتی شہر چنئی میں فضائیہ کے ایئر شو کے دوران بد نظمی اور ہیٹ سٹروک سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔

 گزشتہ روز تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مرینا ساحل پر ایئر شو میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا نے بتایاکہ تماشائیوں کو ساحل پرایئر شو دیکھنے کیلئے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا ، شو کے اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری رہی جس کی وجہ سے لوگوں کی اموات ہوئیں۔ رپورٹس کے  مطابق 100 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔تماشائیوں کیلئے پینے کے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں