بھارت :بی جے پی رہنما کے بیٹے کا لاہور کی لڑکی سے آن لائن نکاح
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے جونپور میں بی جے پی کے مقامی رہنما تحسین شاہد کے بیٹے عباس حیدر اور لاہور کی رہائشی عندلیب کا نکاح آن لائن ہوگیا۔
آن لائن نکاح کی تقریب جوڑے کی ویزے کیلئے متعدد درخواستیں مسترد ہونے کے بعد کی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق عندلیب زہرا کی والدہ یاسمین زیدی شدید بیمار ہوگئیں ، انہیں لاہور کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جس کے باعث اس نکاح کو آن لائن کرنا پڑا۔دلہن کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل دلہن کی والدہ کی خواہش تھی کہ کم از کم نکاح ہوجائے جس پر آن لائن نکاح کیا گیا۔