ناروے کا روس سے متصل سرحد پر باڑ لگانے پر غور
اوسلو(اے پی)ناروے روس سے متصل اپنے 198 کلومیٹر طویل سرحدی حصے پر باڑ لگانے پر غور کر رہا ہے۔
ناروے کی وزیر انصاف ایمیلی اینگرنے ایک انٹرویو میں بتایا اس باڑ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف لوگوں کو سرحد عبور کرنے سے روک سکتی ہے بلکہ اس میں موجود سینسرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا کوئی شخص سرحد کے قریب آ رہا ہے۔