عمران خان کیخلاف مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کر نا ہے :امریکی ترجمان

عمران خان کیخلاف مقدمات  کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے  کر نا ہے :امریکی ترجمان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مقدمات کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کر نا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نے کوئی کردار ادا کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے ،پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں