امریکی قراردادوں کا پاکستان پر فرق نہیں پڑتا:رضوان شیخ

امریکی قراردادوں کا پاکستان پر فرق نہیں پڑتا:رضوان شیخ

نیویارک( محمد حسن رضا سے )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا امید ہے آنیوالے دنوں میں پاکستان اور امریکاکے تعلقات مزید بہتر ہوں گے ، ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر کام کررہے ہیں۔۔۔

کسی قرارداد سے پاکستان میں تبدیلی نہیں آسکتی، امریکی کانگریس چاہے جتنی مرضی قراردادیں لے آئے ، اس کا پاکستان پر کوئی فرق نہیں پڑتا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا امریکا میں کچھ پاکستانی ایسے ہیں جن کا کوئی نظریہ نہیں وہ ریاست کو نقصان پہنچاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امید ہے لندن کی طرز پر امریکا میں کوئی ایسا احتجاج نہیں ہوگا، امریکا میں موجود سب پاکستانی ذمہ دار شہری ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں  کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں، ہم پاکستان کے لئے امریکا میں موجود ہیں، کسی صورت پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، نیویارک میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو اور بزنس کمیونٹیز سمیت دیگر مختلف گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا امریکی انتخابات میں چاہے کوئی بھی پارٹی جیت جائے کملا ہیرس جیتے یا ٹرمپ ، ہم ان سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، ہمارے لئے سب برابر ہیں، ریاست کا ریاست سے تعلق ہوتا ہے جس کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں