سپین :مزید بارشوں کی پیشگوئی ہلاکتوں کی تعداد217ہو گئی
ویلنسیا(اے ایف پی)سپین کی قومی موسمی سروس نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔
دوسری جانب ہسپانوی امدادی کارکنوں نے پیر کو بھی لاشوں کی تلاش جاری رکھی ،ریسکیورز کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 217ہو گئی ہے ۔گزشتہ روز قومی موسمی سروس نے ویلنسیا کیلئے ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا جبکہ شمال مشرقی کاتالونیا کے علاقے میں موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔ ٹرینوں کو بھی اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا۔ادھر ماہرین نے آبادی کو بروقت الرٹ کرنے میں ناکامی پر انتباہی نظام پر سوال اٹھائے ہیں۔