بھارت سے سابق وزیراعظم حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرینگے، ڈاکٹر یونس
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجدکی حوالگی کا مطالبہ کرینگے۔
ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کیلئے انصاف یقینی بنائیں گے ۔ واضح رہے سابق وزیراعظم حسینہ واجد متنازعہ کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد 5 اگست کو مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کیخلاف احتجاج میں طلبا سمیت ایک ہزار پانچ سو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔