ڈونلڈ ٹرمپ نے کرس رائٹ کو سیکرٹری توانائی نامزد کر دیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شکوک و شبہات رکھنے والے کرس رائٹ کو توانائی کے سیکرٹری کے طور پر نامزد کیا۔
ٹرمپ نے کہا امید ہے کہ کرس رائٹ کی نامزدگی سے جیواشم ایندھن کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ٹرمپ نے کہا رائٹ لبرٹی انرجی کے بانی ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں شیل فیلڈز سے تیل اور گیس نکال کر بڑے پیمانے پر امریکی جیواشم ایندھن کی پیداوار میں اضافہ کیا ۔رائٹ نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایکس پر کہا کہ توانائی وہ جاندار ہے جو زندگی میں ہر چیز کو ممکن بناتی ہے ۔یاد رہے رائٹ نے ایک پوسٹ میں موسمیاتی بحران سے انکار کیا تھا،انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کاربن آلودگی کی اصطلاح اشتعال انگیز ہے کیونکہ تمام زندگی کا انحصار کاربن ڈائی آکسائیڈ پر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا صاف توانائی یا گندی توانائی جیسی کوئی چیز نہیں ہے، توانائی کے تمام ذرائع دنیا پر مثبت اور منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔