سعودی عرب: 2024 میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو پھانسی
دبئی(اے ایف پی)سعودی عرب نے رواں سال 100 سے زائد غیر ملکیوں کو پھانسی دی ہے، تازہ ترین پھانسی ہفتہ کو جنوب مغربی علاقے نجران میں ایک یمنی شہری کو دی گئی۔۔۔
جسے خلیجی ریاست میں منشیات سمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، سرکاری میڈیا رپورٹس سے مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق2024 میں اب تک پھانسی پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے ۔ یہ 2023 اور 2022 کے اعدادوشمار سے تقریباً تین گنا ہیں ، انسانی حقوق کے گروپوں نے بڑے پیمانے پر پھانسیاں دینے کی مذمت کی ہے۔