بائیڈن نے یوکرین کو روس پرحملے کیلئے امریکی ہتھیار استعمال کرنیکی اجازت دیدی

بائیڈن نے یوکرین کو روس  پرحملے کیلئے امریکی ہتھیار استعمال کرنیکی اجازت دیدی

واشنگٹن(رائٹرز)امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کو روس کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنیوالے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دیدی۔

سینئر امریکی اہلکار کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی ماسکو کی حمایت میں یوکرینی سرحد پر تعینات ہیں۔بائیڈن کو تشویش ہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں کا تنازعہ میں داخل ہونا جنگ میں خطرناک نئے مرحلے کا باعث بن سکتا ہے ۔امریکی اہلکار کے مطابق آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ مہینوں سے زیر غور تھا۔ واضح رہے یوکرینی صدر زیلنسکی واشنگٹن پر روس میں ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں