امیر ترین افراد میں شامل بھارت کے گوتم اڈانی کیخلاف امریکا میں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ
نیویارک،ممبئی،نیروبی (اے ایف پی)امیر ترین افراد میں شامل بھارت کے گوتم اڈانی کیخلاف امریکا میں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکا میں اپنی ایک کمپنی کا ٹھیکہ حاصل کرنے کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی رشوت دی اور معاملے کو چھپایا۔دوسری جانب اڈانی نے کہا الزامات جھوٹ ہیں ،ادھر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔علاوہ ازیں اڈانی کیخلاف فرد جرم کی خبر کے بعد جمعرات کو اڈانی انٹرپرائزز کے حصص میں 10،اڈانی پاور کو 11 اور اڈانی انرجی سلوشنز کو 20 فیصد کا نقصان ہوا۔ادھر اڈانی پر الزامات سامنے آنے کے بعد کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جے کے آئی اے اور ایک سرکاری بجلی کی سروس کے بارے میں اڈانی گروپ کے ساتھ متنازعہ سودے کو ختم کر دیا۔