پراپرٹی کی لین دین کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی لین دین کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مظفر نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ ملزمان نے قریبی تعلقات کی بنا پر پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران اسکے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈکا شکار بنادیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔