کوپ 29سمٹ:معاہدہ کے مسودے پر شدید اختلافات

کوپ 29سمٹ:معاہدہ کے مسودے پر شدید اختلافات

باکو(اے ایف پی)آذربائیجان کے شہر باکو میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں معاہدے کا مسودہ پیش کردیا گیا ہے لیکن شرکا کے درمیان اس پر شدید اختلافات ہیں۔

 یورپی یونین کے موسمیاتی ایلچی نے مسودے کو ناقابل قبول قرار دیا۔جمعرات کو معاہدے کا جو مسودہ جاری کیا گیا ہے اس پر متعدد ملکوں اور فریقین نے سخت اعتراض کئے ہیں۔گیارہ نومبر کو شروع ہونے والا یہ سمٹ آج جمعہ کو ختم ہو رہا ہے ۔ اس میں تقریباً دو سو ملکوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سمٹ کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے امیر ملکوں کی طرف سے غریب ممالک کی مالی مدد کا تعین کرنا ہے لیکن معاہدے کا یہ مسودہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام نظر آتا ہے ۔معاہدے کے مسودے میں یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا صرف روایتی صنعتی ممالک ہی مالی مدد کریں گے یا چین اور خلیجی ریاستوں جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کو اپنا تعاون دینے کی ترغیب دی جائے گی۔مرکزی مسئلہ مالی امداد کی رقم کا ہے یعنی ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ممالک کے لیے کتنی رقم مختص کی جائے ۔آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ کرہ ارض کو گرم ہوتے معدنیاتی ایندھن سے دور رکھنے میں مدد کرنے اور شمسی توانائی اور ونڈ انرجی جیسی صاف توانائی کی طرف منتقل ہونے کے لیے کم از کم 10کھرب ڈالر کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں