دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا 62 لاکھ ڈالر میں نیلام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایک دیوار پر ٹیپ کے ساتھ چپکے کیلے کا تصوراتی آرٹ نیلامی میں 62 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو پاکستانی روپے میں 1 ارب 72کروڑ سے بھی زائد بنتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نیویارک کے سوتھیبی نیلام گھر میں اس آرٹ کو نیلام کیا گیا جہاں کرپٹو کرنسی ٹرون کے بانی جسٹن سن نے اسے خریدا۔ جسٹن نے ادائیگی کرپٹو کرنسی میں کی ہے اور اس کیلے کو وقت کے ساتھ گَل جانے کی صورت میں وہ اسے تبدیل کرنے کے خود ذمہ دار ہوں گے ۔یہ آرٹ اٹلی کے مصور ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے ۔