روس کا یوکرین پربڑاحملہ 188ڈرون داغ دئیے

روس کا یوکرین پربڑاحملہ  188ڈرون داغ دئیے

کیو،ماسکو (اے ایف پی)روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کردیا ، جس میں 188 ڈرون استعمال کئے گئے ۔

 روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔اے ایف پی کے مطابق 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردئیے ،حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے خارکیف میں ایک اور گاؤں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ یوکرین نے گزشتہ روزروس کے زیر قبضہ قصبے نووا کاخووکا میں ایک بس کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں