شمالی مقدونیہ کی 61سالہ خاتون بچے کو جنم دینے والی معمرخاتون بن گئیں
سکوپجے (اے ایف پی)شمالی مقدونیہ میں ایک 61 سالہ خاتون بچے کو جنم دینے والی سب سے معمر خاتون بن گئی۔
سکوپجے یونیورسٹی کلینک آف گائناکالوجی کی ڈائریکٹر ارینا الیکسیوسکا پاپسٹیف کاپریس کانفرنس میں کہناتھاکہ 61 سالہ خاتون کے ہاں بچے پیٹر کی پیدائش سے پتہ چلتا ہے کہ طب کی دنیا میں کوئی حد نہیں ہے ،خاتون دوران حمل ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر میں بھی مبتلارہیں ۔انہوں نے بتایاکہ بچے کے باپ کی عمر 65سال ہے تاہم انہوں نے بچے کے ماں باپ کے نام ظاہر نہیں کئے ۔