روسی ہیکرز کا بھارت ، افغانستان کے راز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ
واشنگٹن(آئی این پی )دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ہیکرز نے بھارت اور افغانستان کے راز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق روس سے منسلک ایڈوانس پرسسٹینٹ تھریٹ (اے پی ٹی)گروپ ٹورلا نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سی ٹو سرورز میں دراندازی کی جن کا تعلق پاکستان میں قائم ہیکنگ گروپ اسٹارم0156سے ہے ۔ٹورلا نے ورک سٹیشنز تک رسائی حاصل کر کے قیمتی اسناد، ٹولز اور ڈیٹا حاصل کیا۔