ریپ الزام:اے بی سی نیوز ہتک عزت پر ٹرمپ کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کریگا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔
یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا جنہوں نے مارچ میں نینسی میس کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ ریپ کے ذمہ دارہیں۔نیوز آرگنائزیشن اور سٹیفانوپولوس عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ اس نے انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے بارے میں افسوسناک بیانات دئیے ہیں ۔علاوہ ازیں براڈکاسٹر اٹارنی فیس کی مد میں 10لاکھ ڈالر اضافی ادا کرے گا۔