مغربی لیبیا میں جھڑپیں ،آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ،کام بند

مغربی لیبیا میں جھڑپیں ،آئل ریفائنری  میں آگ بھڑک اٹھی ،کام بند

تریپولی(اے ایف پی)مغربی لیبیا میں ایک اہم آئل ریفائنری نے اتوار کو علی الصبح مسلح تصادم شروع ہونے کے بعد کام بند کر دیا۔

نیشنل آئل کارپوریشن نے کہا کہ زاویہ ریفائنری کے متعدد سٹوریج ٹینکوں کو گولیاں لگنے سے کافی نقصان پہنچا اور آئل ریفائنری میں آگ  بھڑک اٹھی،بیان میں کہا گیا ریفائنری مقامی مارکیٹ کو ایندھن کی مصنوعات فراہم کرتی ہے ۔کارپوریشن نے کہا یہ نقصان ریفائنری کے آس پاس ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں کے استعمال سے مسلح جھڑپوں کا براہ راست نتیجہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں