اپنی بیوی کے جنسی استحصال میں ملوث فرانسیسی کو 20سال قید

اپنی بیوی کے جنسی استحصال میں  ملوث فرانسیسی کو 20سال قید

پیرس(اے ایف پی)اپنی بیوی کے جنسی استحصال میں ملوث فرانسیسی شخص کو 20سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

 عدالت نے 72 سالہ شوہر اور اس کے 50 ساتھی ملزموں کو اجتماعی عصمت دری کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومینیک نے اپنی بیوی کو بیہوشی کی دوا کھلا کر 50سے زائد اجنبیوں سے جنسی زیادتی کروائی تھی اور 20ہزار سے زائد ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔عدالت نے زیادتی کرنے والے 50 ملزموں کو 4سے 18سال تک قید کی سزا سنائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں