غریب سعودی شہری کا 6ہزار ریال میں خریدا گیا اونٹ 40 لاکھ ریال میں فروخت
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے ایک غریب شہری یاسر الدوسری کا 6 ہزار ریال میں خریدا گیا اونٹ کا بچہ 40 لاکھ ریال میں فروخت ہو گیا ۔
یاسر الدوسری نے بتایا کہ اونٹ کا بچہ مجھے 6 ہزار ریال میں پڑا تھا ۔ بڑا ہونے پر میں اسے فیسٹول میں فروخت کیلئے لے گیا جہاں اس کی قیمت 5لاکھ ریال لگی ، اتنی قیمت لگنے پر مجھے احساس ہوا کہ اس اونٹ میں ضرور کوئی خاص بات ہے ،میں نے اس کی نسل معلوم کرنے کیلئے ڈی این اے کرایا جو اونٹوں کی نسل حاکم بن قریع سے میچ کر گیا ۔اگلے سیزن میں الصیاھد فیسٹول لگا تو اپنے اونٹ کو دوبارہ وہاں لے گیا جہاں ایک تاجر نے اس کی قیمت 10 ،دوسرے نے 20لاکھ ریال لگائی ،پھر ایک اور شخص نے 40 لاکھ ریال کی پیش کش کی جس پر میں نے وہ اونٹ اسے فروخت کردیا۔