بھارت:مندر میں بھگدڑ سے 6 افراد ہلاک، 40 زخمی
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وینکٹیشور سوامی مندر کے باہر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مندر کے باہر ہزاروں افراد ٹوکن لینے کیلئے جمع تھے ، اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا ر ہاہے ۔