تعلیم کے شعبے میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں: مریم نواز

ملتان:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبےمیں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترک وفد کوخوش آمدید کہتی ہوں، تعلیمی میدان میں ترکیہ کے تعاون کی مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات ہیں، دونوں ممالک کے وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں، تعلیم کےشعبےمیں ترکیہ کےساتھ شراکت داری چاہتےہیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، گرلز ہاسٹل میں رہائشی کمروں کی تعداد 119 ہوگی، گرلز ہاسٹل میں میس ہال، جمنزیم، تفریحی لاؤنج اور 5 دفاتر بھی ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں