پشاور: شدید سردی اور برفباری والے علاقوں میں خیموں کی فراہمی جاری

پشاور:(دنیا نیوز) شدید سرد موسم کے پیش نظر برفباری اور شدید سرد موسم والے اضلاع کو ونٹرائزڈ خیمے فراہم کر دیئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 اضلاع کو 4275 وینٹرائزڈ خیمے فراہم کئے جا رہے ہیں، کرم 500، سوات 300، دیر اپر 150، ایبٹ آباد، باجوڑ اور مہمند کو 100، 100، شانگلہ 75 اور مانسہرہ کو 50 وینٹرائزڈ خیمے فراہم کئے جاچکے ہیں۔

اسی طرح چترال اپر، سوات اور دیر اپر کے لئے 600،600، کوہستان اپر، 100،مانسہرہ  50، مہمند 200، شمالی وزیرستان 500،شانگلہ مزید 125، جنوبی وزیرستان 100، کرم مزید 800 خیمے تورغر کے لئے 500 خیموں کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ اضلاع کی طلب اور گنجائش کے مطابق سامان کی فراہمی جاری ہے، تمام شدید سرد اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں