گوجرہ :کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوارجاں بحق

گوجرہ :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ روڈ چک 430 ج ب کے قریب پیش آیا،  جہاں مخالف سمت سے آنے والی کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس سے دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں مرنے والے دنوں موٹرسائیکل سواروں کہ لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں