چمن ریلوے سٹیشن کے قریب بم دھماکہ، دو افراد زخمی
چمن:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقےچمن ریلوے سٹیشن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا۔
دھماکہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، زخمی دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دیں۔