مقبوضہ کشمیر:بھارتی یوم جمہوریہ تقریبات میں ملازمین کی شرکت لازمی

مقبوضہ کشمیر:بھارتی یوم جمہوریہ  تقریبات میں ملازمین کی شرکت لازمی

جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں ملازمین کی شرکت لازمی قراردیدی ۔

تقریبات میں تمام سرکاری ملازمین کے علاوہ پبلک سیکٹر میں تعینات افراد کی شرکت کو بھی ضروری قرار دیا گیا۔ایک حکمنامے میں تمام محکموں کے سربراہوں اور ایگزیکٹوز کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ماتحت عملے سمیت 26 جنوری کو یوم جمہوری جبکہ 29جنوری کو ہونے والی اختتامی تقریبات میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں