امارات کا مصنوعی سیارہ ’’محمد بن زائد سیٹ‘‘ خلا میں روانہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کا مصنوعی سیارہ ’’محمد بن زائد سیٹ‘‘ خلا میں روانہ کر دیا گیا ۔
محمد بن راشد خلائی مرکز کے اعلان کے مطابق یہ سیارہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ ایئر بیس سے ’فیلکن 9‘ راکٹ پر کامیابی کے ساتھ روانہ ہوا۔اس مصنوعی سیارے کو اماراتی انجینئرز نے محمد بن راشد خلائی مرکز میں تیار کیا۔ اس کا وزن 750 کلو اور پیمائش53 میٹر ہے ۔