غزہ:3یرغمالیوں کے بدلے 183فلسطینیوں کی آج رہائی

غزہ:3یرغمالیوں کے بدلے 183فلسطینیوں کی آج رہائی

غزہ ،یروشلم(اے ایف پی،رائٹرز)غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ ہو گا جس میں تین اسرائیلی یرغمالی اور 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائیگا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 فلسطینی قیدیوں کے کلب کی ترجمان امانی نے کہا ہفتہ کو رہا ہونے والے کئی نو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ، ان میں سے 81 کو طویل سزائیں سنائی گئی ۔ قبل ازیں اسرائیلی جیلوں سے 90 قیدیوں کو رہا کیے جانے کے اعلان کیا گیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ مصر اور اردن بے گھر غزہ کے باشندوں کو لے جائیں گے ، حالانکہ دونوں عرب ممالک فلسطینیوں کے انخلا کو مسترد کر چکے ۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایسا کرنے جا رہے ہیں۔ ہم ان کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں۔ادھر رفح بارڈر کراسنگ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کے چوتھے تبادلے کے بعد آج ہفتے کو دوبارہ کھول دی جائے گی، ثالثوں نے حماس کو قیدیوں کے تبادلے کی چوتھی کھیپ کی تکمیل کے بعد رفح کراسنگ کھولنے کیلئے اسرائیل کی منظوری سے آگاہ کیا۔ مصر کے سینکڑوں افراد نے ٹرمپ کی طرف سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے رفح کراسنگ کے قریب مصری اور فلسطینی پرچم لہرا ئے ۔مشرقی لبنان کی وادی بیکا پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد شہید ،10زخمی ہو گئے ،مغربی کنارے میں حماس سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 5 زخمی ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں