واشنگٹن فضائی حادثہ، دوسرا بلیک باکس مل گیا،پاکستانی خاتون بھی جاں بحق

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کے بعد تفتیش کاروں کو طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا ۔
امدادی ٹیموں نے 40 سے زائد لاشیں نکال لیں ۔دوسری جانب فضائی حادثے میں پاکستانی نژاد 26سالہ خاتون اسریٰ حسین بھی جاں بحق ہو گئیں ۔یاد رہے جمعرات کو واشنگٹن میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 67افراد ہلاک ہو گئے ۔صدر ٹرمپ نے فضائی حادثے کا ذمہ دار سابق صدر بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہرا دیا۔