ٹرمپ گرین لینڈ خریدنے میں سنجیدہ یہ کوئی مذاق نہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ کو خریدنے کی کوشش میں سنجیدہ ہیں۔۔۔
یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، روبیو نے ڈنمارک کے خلاف امریکی فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی کو رد کر دیا تاہم انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے وہی بتا دیا جو وہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ ہمارے قومی مفاد میں ہے اور اسے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔