بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی 2کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بھی مارپیٹ کی۔اس دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل رہیں جبکہ ایمبولینسز کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔پونچھ میں فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔ لاشوں کو لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔