بنگلہ دیش:حسینہ کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،1308 گرفتار

بنگلہ دیش:حسینہ کے حامیوں کیخلاف  کریک ڈاؤن ،1308 گرفتار

ڈھاکہ (اے ایف پی )بنگلہ دیشی حکومت نے سابق مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جانب سے طلبا پر حملے کے بعد ملک بھر میں آپریشن ڈیول ہنٹ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے 1308 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس انعام الحق نے کہا شرپسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری ر ہے گا ۔سپریم کورٹ کے وکیل سنیہادری چکرورتی نے اس آپریشن کو آئی واش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس مہم سے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں