وفاقی وزیررضا حیات کے بیٹے موسیٰ ہراج صدر آکسفورڈ یونین منتخب

وفاقی وزیررضا حیات کے بیٹے موسیٰ  ہراج صدر آکسفورڈ یونین منتخب

لندن ( نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کے صاحبزادے پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے ۔موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

لندن ( نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کے صاحبزادے پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے ۔موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس عہدے پر بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی فائز رہ چکے ہیں۔موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے ۔ موسیٰ ہراج نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے ۔ اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں