ایکس نے ترکیہ میں 126 اکاؤنٹس پر پابندی کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا

استنبول (اے ایف پی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ترکی کی اعلیٰ عدالت میں 100 سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے حکومتی حکم کو چیلنج کردیا ۔
سوشلنیٹ ورک کی کمیونیکیشن ٹیم نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے ترک آئینی عدالت کے سامنے ایک انفرادی درخواست دائر کی جس میں ترک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اتھارٹی کے 126 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے ۔