امریکا کا چین سے منسلک بحری جہازوں کیلئے نئی پورٹ فیس کا اعلان
واشنگٹن،بیجنگ(اے ایف پی)امریکا نے اپنی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور اس شعبے میں چین کی بالادستی کو کم کرنے کی غرض سے چینی ساختہ اور چینی کمپنیز کے بحری جہازوں کیلئے نئی پورٹ فیس کا اعلان کر دیا۔
امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسن نے بیان میں کہا کہ نئے اصول کے تحت فی ٹن فیس چین سے منسلک ہر بحری جہاز کے امریکی سفر پر سال میں پانچ مرتبہ لاگو ہو گی ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پورٹ فیس فریقین کیلئے نقصان دہ ہے ۔ واشنگٹن اپنی جہاز سازی کی صنعت کو بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔