امریکا:دوران پرواز جہاز کی چھت گر گئی ، مسافروں کو ہاتھوں سے تھامنا پڑا

امریکا:دوران پرواز جہاز کی چھت گر گئی ، مسافروں کو ہاتھوں سے تھامنا پڑا

نیویارک(آئی این پی)اٹلانٹا سے شکاگو جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں جہاز کی چھت گر گئی۔ مسافروں کو اپنی جان بچانے کیلئے چھت کو اپنے ہاتھوں سے تھامنا پڑا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریبا 30 ہزار فٹ کی بلندی پر متعدد  مسافر  اپنے ہاتھ اوپر کر کے چھت کو سنبھال رہے ہیں۔ ڈیلٹا ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین کے صبر و تحمل اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں