پاکستان کی حمایت پربھارت میں ترک مصنوعات کا بائیکاٹ تیز

پاکستان کی حمایت پربھارت میں  ترک مصنوعات کا بائیکاٹ تیز

ممبئی(رائٹرز )بھارت میں چھوٹے دکانداروں اور بڑی آن لائن کمپنیوں نے ترک مصنوعات کا بائیکاٹ تیز کر دیا ۔ بھارت کیخلاف ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا ۔

بھارتی کریانہ سٹورز کو سپلائی کرنیوالی تنظیم نے کہا ہے کہ وہ اب ترکیہ کی بنی چاکلیٹ، بسکٹ، کافی، جام اور کاسمیٹکس جیسی چیزیں نہیں بیچیں گے ۔ یہ چیزیں عام طور پر چھوٹی دکانوں میں ملتی ہیں۔ آن لائن کپڑوں کی ویب سائٹس نے ترک ملبوسات کو ہٹا دیا ۔ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ سے سیب کی درآمد بھی بند کرانا چاہتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں