خضدارواقعے میں ملوث نہیں شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہیں:بھارت

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی وزارت خارجہ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے ۔
انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ خضدار کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں لگائے گئے الزامات بے بنیادہیں،بھارت ایسے تمام دہشتگردی واقعات میں ہونے والی شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہے ۔