مکہ مکرمہ میں مصری عازمہ حج کی بینائی بحال

مکہ مکرمہ میں مصری  عازمہ حج کی بینائی بحال

ریاض(اے پی پی)مکہ مکرمہ میں طبی ماہرین نے مصری عازمہ حج کی بینائی بحال کر دی۔

العربیہ کے مطابق سعودی صحت کے حکام نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں کنگ عبداﷲ 

میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سنٹر میں طبی ٹیم نے مصری خاتون حاجن کی بینائی بحال کر دی جنہیں اچانک موتیابند کا سامنا کرنا پڑا۔مکہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ معائنے کے ایک سلسلے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریضہ کو موتیابند کے ساتھ ریٹنا کے الگ ہو جانے کا مسئلہ تھا، یہ آنکھ کی ایک ہنگامی  حالت ہوتی ہے جس کا فوری علاج نہ کرنے کی صورت میں بینائی ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے ۔ایک دن کی سرجری کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہونے پر اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور وہ بحفاظت اور آرام سے مناسکِ حج جاری رکھنے کے قابل ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں