ڈنمارک نے امریکی فوجی اڈوں کے قیام کی منظوری دیدی

ڈنمارک نے امریکی فوجی اڈوں کے قیام کی منظوری دیدی

کوپن ہیگن (اے پی ،اے پی پی )ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ملک میں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کی منظوری دے دی۔۔۔

۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ ڈنمارک کے خود مختار علاقے گرین لینڈ پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہے ۔اراکین پارلیمان کے سوالات کے جواب میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس راسموسن نے کہا اگر امریکا نے گرین لینڈ کے مکمل یا جزوی طور پر اپنے ساتھ الحاق کی کوشش کی تو ڈنمارک کو معاہدہ ختم کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔قانون کے حق میں 94 اراکین نے ووٹ دیاجبکہ 11 نے مخالفت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں