تھائی لینڈ :ائیرانڈیا کے جہاز میں بم موجودگی کی اطلاع ،ہنگامی لینڈنگ

تھائی لینڈ :ائیرانڈیا کے جہاز میں  بم موجودگی کی اطلاع ،ہنگامی لینڈنگ

بنکاک (آئی این پی )ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کی تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ۔

پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ۔یاد رہے جمعرات کو ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا جو اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا ۔حادثے کے نتیجے میں 315 افراد ہلاک ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں