اسرائیل نے ایران کے محاذ کو پہلی ترجیح بنا لیا،غزہ سیکنڈری وار فرنٹ قرار

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری اور غزہ کو سیکنڈری وار فرنٹ قرار دے دیا۔۔۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کافی نقصان پہنچایا۔آئی ڈی ایف نے پہلی بار تسلیم کیا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹ ’فورڈو‘اور ’نوٹنگ‘کو نشانہ بنایا گیا ہے ،تاہم ان سائٹس کو ویسا نقصان نہیں پہنچا جس نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے یہ بھی کہا کہ فضائیہ کی کوششوں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے ایک محفوظ راستہ پیدا ہوگیا ہے اور وہ اب اس کی فضائی حدود میں آزادانہ طور پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔